22 اپریل، 2024، 12:21 PM

عالم اسلام مختلف مشترکہ چینلجز کو حل کرنے کے لئے ایران کے کردار کا قدر دان ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

 عالم اسلام مختلف مشترکہ چینلجز کو حل کرنے کے لئے ایران کے کردار کا قدر دان ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

ایرانی صدر کے ساتھ اپنی ایک ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام، مختلف مشترکہ چینلجز کو حل کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا قدر دان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "سید ابراہیم رئیسی" ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج صبح پاکستان پہنچے۔ جہاں ایرانی صدر کی قیام گاہ میں سینیٹر و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اُن سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی حکومت و عوام آپ کے دورے کے انتظار میں تھی۔ ہمیں آپ کی میزبانی کرنے پر خوشی و افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام مختلف مشترکہ چینلجز کو حل کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا قدر دان ہے۔ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں ایران کا موقف قابل ستائش ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ہونے والے ایرانی پارلیمانی اور مجلس خُبرَگان کے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "آیت الله سید ابراہیم رئیسی" ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچ گئے۔ جہاں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ "ریاض حسین پیرزادہ"، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم" اور دیگر سینئر عسکری و سیاسی شخصیات نے اُن کا استقبال کیا۔ طے یہ ہے کہ کچھ ہی دیر کے بعد وزیراعظم پاکستان "میاں محمد شہباز شریف" پرائم منسٹر ہاؤس میں ایران کے صدر کا استقبال کریں گے۔ سید ابراہیم رئیسی اپنے اس دو روزہ دورے میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط میں وسعت اور دوطرفہ علاقائی دلچسپی کے امور پر مشاورت انجام دیں گے۔

News ID 1923484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha